17ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کیلئے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ممبران نامزد

17ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کیلئے ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ممبران نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(حافظ عمران انور) محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر میں سترہ ہزار ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی بھرتیوں کیلئے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ممبران نامزد کر دئیے۔ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ممبران پنجاب بھر میں بھرتی کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے گزشتہ برس 80 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے بعد مزید سترہ ہزار ایجوکیٹرز اور کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا تھا جس پر اس سال کے آغاز میں عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔بھرتی کے لئے تمام اضلاع میں امیدواروں کے انٹری ٹیسٹ کے بعد ان کے انٹرویوز کے لئے محکمہ تعلیم نے پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ممبران مقرر کر دئیے ہیں جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اضلاع میں امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول ممبران ڈسٹرکٹ کمیٹی کو بھیجیں گے۔نوٹیفکیشن میں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ممبران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھرتی کے لئے آنے والے ممبران کے انٹرویوز مکمل کر کے رپورٹ محکمہ کو ارسال کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -