ڈگری جعلی ثابت ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان اشرف بودلہ گرفتار، مقدمہ درج

ڈگری جعلی ثابت ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان اشرف بودلہ گرفتار، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان اشرف بودلہ کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرکر کے انھیں گرفتارکر لیا گیا،نعمان اشرف بودلہ اپنی ڈگری اصل ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نعمان اشرف بودلہ جو بلوچستان میں تعینات ہیں کیخلاف جعلی ڈگری کی انکوائری جاری تھی اور انہیں ڈگری اصل ثابت کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا تاہم وہ اپنی ڈگری اصل ثابت کرنے میں ناکام رہے جس پر ایف آئی اے کے تھانہ اقبال ٹاؤن اسلام آباد میں نعمان اشرف بودلہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے نعمان اشرف بودلہ نے 2004میں ایف آئی اے میں نوکری لی تھی۔
نعمان اشرف گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -