لاہور ایئر پورٹ پر کروڑوں کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3ملزم گرفتار

لاہور ایئر پورٹ پر کروڑوں کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر دو کارروائیاں کرکے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، سیاہ فام خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار۔تفصیلات انٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کاروائی کرکے روانگی لاؤنج سے سیاہ فام خاتون "میری ہوپو لْوچو" کو گرفتار کرلیا جو قطر ائیر کی پرواز 629 کے ذریعے لاہور سے دوحہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ دوسری کاروائی میں لاہور ائیر پورٹ پر اے این ایف حکام نے عمرہ ادائیگی کے لیے شاہین ائیر لائن کی پرواز 703 پر لاہور سے مدینہ منورہ جانے والے شوکت عباس اور کلثوم شوکت کے سامان کی تلاشی کے دوران بھی دو کلو سے زائد ہیروئین برآمد کرلی۔ دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر