فیکٹری ایریا ،پانچویں کاطالبعلم تار کیساتھ پھندا لگنے سے پرسرار طور پر جاں بحق

فیکٹری ایریا ،پانچویں کاطالبعلم تار کیساتھ پھندا لگنے سے پرسرار طور پر جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبر نگار) فیکٹری ایریا کے علاقے میں پانچویں جماعت کا طالب علم 9سالہ بچہ صحن میں تار کیساتھ لٹکتی رسی کے ساتھ پھندا لگنے سے پرسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے یاسین ٹاؤن اتحاد کالونی کا رہائشی نعیم الدین رنگ سازی کا کام کرتا ہے اس کے تین بیٹے ہیں ۔ تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس کے مطابق گزشتہ روز نعیم الدین کی بیوی گھر کے صحن میں کپڑے دھو رہی تھی جبکہ کپڑے ڈالنے والی تار کے ساتھ رسی لٹک رہی تھی کہ محنت کش نعیم الدین کا بڑا بیٹا 9 سالہ محمد کیف کھیلتے ہوئے اچانک وہاں پر آ گیا اور رسی کا پھندا گلے میں پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش مردہ خانہ میں منتقل کر دی ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کا کہنا ہے کہ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ بچے نے رسی کا پھندا لیکر خود کشی کی ہے۔ تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی معلوم ہوسکیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -