آنیوالے دن اہم، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے: چودھری شجاعت

آنیوالے دن اہم، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے: چودھری شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنر ل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پیر صاحب پگاڑا اور سید غوث علی شاہ کو دورۂ لاہور کی دعوت دیدی۔ان کا کہنا ہے ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، وہ اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری طارق حسن کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد میں سیکرٹری اطلاعات سندھ آفاق احمد خٹک اور نعمت خلجی بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انکا مزید کہنا تھا آئندہ آنیوالے دن ملک کی سیاست کیلئے اہم ہیں، پاکستان مسلم لیگ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کیساتھ چلے گی، ہماری کسی سے کوئی مخالفت نہیں، ملک کے مفاد میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -