حکومت بعض وعدوں سے منحرف ہورہی ہے، سربراہ تحریک لبیک کا دھرنا آپریشن میں جاں بحق کارکنوں کا قصاص لینے کا اعلان

حکومت بعض وعدوں سے منحرف ہورہی ہے، سربراہ تحریک لبیک کا دھرنا آپریشن میں جاں ...

راولپنڈی (آن لائن ) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے فیض آباد دھرنے کے شرکا کیخلاف آپریشن کے دوران جاں بحق اور زخمی کارکنوں کا قصاص لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت ؐکے حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے اگر حکمران توبہ کر لیں تو ان سے ہاتھ ملانے میں کوئی حرج نہیں ۔کل (بروز جمعرات)لیاقت باغ میں جاں بحق کارکنوں کا چہلم منائیں گے اگر دھرنا دینا ہوتا تو پہلے اعلان کرتے وفاقی و صوبائی حکومت اپنے بعض وعدوں سے منحرف ہو رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کی شام جامعہ ضیاء العلوم عطا الحبیب راولپنڈی میں پاکستان سنی تحریک کے رہنما پیر محمدافضل قادری اور دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خادم رضوی نے کہا کہ فیض آباد دھرنے پر مک مکا ہوا نہ کوئی فنڈنگ ہوئی بلکہ 8شہدا ء کو5لاکھ روپے فی کس ہم نے خود اداکئے10ہزار فورسز نے دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا لیکن اللہ کی مدد آئی اور فورسز کو پسپا ہونا پڑاتاہم دھرنے پر پاک فوج نے بہترین کردار ادا کیا۔

مزید : صفحہ آخر