عمرہ ایجنٹوں کا فنگر پرنٹس لینے والی اعتماد کارپوریشن کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان

عمرہ ایجنٹوں کا فنگر پرنٹس لینے والی اعتماد کارپوریشن کیخلاف تحریک شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)بھارتی کمپنی سے عمرہ زائرین کے فنگر پرنٹس نامنظور،عمرہ ایجنٹوں نے فنگر پرنٹس لینے والی اعتماد کارپوریشن کے خلاف ملک گیر تحریک گو اعتماد گو شروع کرنے کا اعلان کر دیا ،بائیو میٹرک کے حامی ٹریول ٹریڈ کے دشمن ہیں،سعودی وزارت الحج پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کی لازمی شرط اور دو ہزار ریال کی شرط ختم کرے ،عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کے نظام کو نادراکے نظام سے جوڑ دیا جائے ،پاکستانی عمرہ زائرین کے فنگر پرنٹس لینے والی اعتماد کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ دبئی بیس بھارتی کمپنی ہے پاکستانی ٹریول ایجنٹ کو کاروبار کا لالچ دے کر دھڑے بندی میں تقسیم کرنے میں مصروف ہے ملک بھر کے ٹریول ایجنٹ جو وطن عزیز سے محبت کرتے ہیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں وہ گو اعتماد گو تحریک کا حصہ بن جائیں ،اسلام آباد میں ہونے والے ٹریول ایجنٹوں کے اجلاس میں فیصلہ،8جنوری سے گو اعتماد گو تحریک شروع کرنے پر اتفاق،مزید لائحہ عمل کے لیے ایکشن کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -