تمام درخواستیں خارج، 50کروڑ سے زائد آمدن پر ہر صورت سپر ٹیکس دینا ہو گا: لاہور ہائیکورٹ

تمام درخواستیں خارج، 50کروڑ سے زائد آمدن پر ہر صورت سپر ٹیکس دینا ہو گا: لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)پچاس کروڑ سے زائد آمدن پر ہر صورت سپر ٹیکس دینا پڑے گا، لاہور ہائیکورٹ نے ملکی اشرافیہ پر عائد سپر ٹیکس قانونی قرار دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے نعیم مختار سمیت دیگر کی 28 درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ 50کروڑ سے زائد آمدن والے افراد اورکمپنیز پر عائد سپر ٹیکس قانونی ہے اور وفاقی حکومت نے سپرٹیکس عائد کر کے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، عدالت نے سپر ٹیکس کے خلاف درخواستیں خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وفاقی حکومت کی سپرٹیکس کے لئے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں ہے جبکہ سپر ٹیکس لگانے کا مطلب دوہرا ٹیکس نہیں ہے، عدالت عالیہ میں نعیم مختار سمیت دیگر 28 درخواست گزاروں نے 50کروڑ سے زائد آمدن والے افراد اور کمپنیز پر4 فیصد، بینکنگ سیکٹر پر3 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کے اقدام کو چیلنج کررکھا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -