سشما کی تقریر سے بھارتی جیلوں میں ہوئے مظالم یاد آگئے: یاسین ملک

سشما کی تقریر سے بھارتی جیلوں میں ہوئے مظالم یاد آگئے: یاسین ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر/نئی دہلی (آئی این پی)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے نام کھلا خط لکھ دیا، یاسین ملک نے بھارت میں قید افراد کے ساتھ ناانصافیاں یاد دلادیں۔یاسین ملک نے اپنے خط میں کہا کہ سشما سوراج آپ کی تقریر سے بھارتی جیلوں میں ہوئے مظالم یاد آگئے۔انہوں نے کہا کہ کئی مواقع پران کی بوڑھی والدہ سے ملاقات نہ کرنے دی۔انہوں نے کہا کہ 1999 میں جودھپور کی جیل میں ان کی بہن کو جیل سپرینڈنٹ نے یہ کہہ کر ملاقات کرانے سے منع کیا کہ بہن بھائی خونی رشتہ نہیں ہوتا۔یاسین ملک نے اپنے خط میں افضل گرو اور مقبول بٹ کی پھانسی کے بارے میں لکھا کہ دونوں کے خاندان والوں کو آخری ملاقات نہیں کر نے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں گمشدہ افراد کے خاندان والے ان سے ملنے کیلئے بے تاب ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -