شریف برادران کو سعودی عرب سے کچھ نہیں ملے گا

شریف برادران کو سعودی عرب سے کچھ نہیں ملے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف جتنے مرضی غیر ملکی دورے کر لیں آخر کار انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا ہو گا اور فیصلے یہیں ہوں گے۔میرے خیال میں وہ آئندہ مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف نے سعودیہ جا کر خود کو بچانے کی کوشش کی ہے اور عوام کو یہ تاثر دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں کہ سعودی عرب سمیت پوری دنیا ان کے ساتھ ہے اس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔انہیں اپنے خلاف ہونے والی انکوائریوں اور عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنا ہی پڑے کا اور انہوں نے جو لوٹ کھسوٹ کی ہے اس کا حساب دینا ہو گا۔شہباز شریف کو اور نواز شریف کو دورہ سعودی عرب سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اور نہ ہی ہوا ہے ان کو گلی گلی للکاریں گے۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -