کالعدم تنظیموں ،ان سے منسلک افراد کے اثاثے منجمد، سفری پابندیاں عائد

کالعدم تنظیموں ،ان سے منسلک افراد کے اثاثے منجمد، سفری پابندیاں عائد

کراچی(این این آئی)سیکورٹیزایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کرتے ہو ئے جرمانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد پر سفری پابندیاں بھی عائد ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کالعدم تنظیموں اور منسلک افراد پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، پابندی کی خلاف ورزی کر نیو الوں پر ایک کروڑ روپے تک جرمانہ ہوگا، اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں اور ان سے منسلک افراد کے اثاثہ جات منجمد کردیئے گئے ہیں۔ اعلامیہ میں کالعدم تنظیموں جن پر پابندی عائد کی گئی ہے میں حافظ سعید کی جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اقوام متحدہ کی پابندی فہرست میں شامل ہیں اسلئے ان پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔

اثاثے منجمند

مزید : صفحہ اول