درپیش چیلنجز سے خودانحصاری کے حصول سے ہی نبرد آزما ہو ا جا سکتا ہے : وزیر اعظم

اسلام آباد (آ ئی این پی ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے خود انحصاری کے حصول سے ہی نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے، اس کیلئے ماہر افرادی قوت کی ضرورت ہے، وژن 2025 میں نالج اکانومی کو ایک اہم مقام دیا گیا ہے، فنڈز کی فراہمی ہمارا کام ہے طلباکو بہترین تعلیم فراہم کرنے کیلئے اساتذہ بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،مجھے یقین ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی ریسرچ کے ملنے سے ہماری ٹیکنالوجیکل بنیاد مزید مستحکم ہو گی،ہماری معیشت بھی مستحکم ہو گی،ایوی ایشن سٹی پاک فضائیہ کا ایک تاریخی اقدام ہے،یوی ایشن سٹی کا ایک اہم جزو ایوی ایشن ریسرچ اینڈ انڈیجینائزیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ ہے جوجدید ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات میں تحقیق کا کام کرے گا، سرٹیفیکشن ایجنسی کا قیام بھی اس منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔ منگل کو ایوی ایشن سٹی کامرہ میں ائیر یونیورسٹی کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں ہوا بازی کی صنعت اور اعلیٰ تعلیم کے میدا ن میں پاک فضائیہ کی گراں قدر خدمات اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ذاتی کوششوں اور پر خلوص کاوشوں کو سراہتا ہوں جن کے ذریعے ہم خود انحصاری کی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے خود انحصاری کے حصول سے ہی نبرد آزما ہوا جا سکتا ہے جس کیلئے ماہر افرادی قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لئے ترقی یافتہ ممالک تعلیم اور افرادی قوت پر زیادہ ذور دیتے ہیں ۔

وزیراعظم

دوسراانٹرو

اسلام آباد(آئی این پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن سنٹر کا قیام ایوی ایشن سٹی میں انڈسٹری پاک فضائیہ کے وژن کی تعبیر ہے ، پاکستان کی اقتصادی اور سفارتی سطح پر پذیرائی ہو گی،یہ کیمپس خطے کی نئی جیو پولیٹیکل صورتحال سے نمبٹنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر ے گا، مجھے اعتماد ہے کہ حکومت کی سرپرستی میں پاک فضائیہ ایوی ایشن ٹیکنالوجی میں اپنے مقاصد حاصل کر لے گی۔ منگل کو ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کے سنگ بنیاد کی تقریب ایوی ایشن سٹی کامرہ میں منعقد ہوئی ۔ نئے تعمیر شدہ ایوی ایشن سٹی کامرہ میں ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کا سنگ بنیادپاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک سنہرے باب کا اضافہ ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر مو جود تھے۔ وفاقی وزراء اعلی ، دفاعی اور سول افسران کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔وزیراعظم نے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا اور تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔اس مبارک موقع پر انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے ساتھ مل کر کامرہ میں اس شاندار ادارے کی ترقی کے لیے دعا کی۔ ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) فائز امیر ، وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی نے شرکاء کو اس کیمپس کی چیدہ چیدہ خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ائیر مارشل احمر شہزاد ، چیئرمین پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے اپنے استقبالی خطاب میں نئے تعمیر شدہ ایوی ایشن سٹی کی چیدہ خصوصیات پرروشنی ڈالی جو کہ خطے میں ایوی ایشن کا مرکز بنے گا۔

ائیر چیف

مزید : صفحہ اول