شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کیسز کی سماعت آج ہوگی، مزید دو گواہ طلب

شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کیسز کی سماعت آج ہوگی، مزید دو گواہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  1. اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کیسز کی سماعت آج ہوگی، جسٹس محمد بشیر سماعت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیشی کا امکان ہے،یاد رہے عدالت نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کیخلاف ریفرنسز میں سماعت پر مزید دو گواہوں زوار منظور اور تسلیم احمد کو طلب کررکھا ہے۔ نواز شریف اور ان کی فیملی کیخلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنسز کی اب تک 16،16 اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 20 سماعتیں ہو چکی ہیں، تینوں ریفرنسز میں اب تک استغاثہ کے آٹھ گواہ بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔
    ریفرنسز سماعت

مزید :

صفحہ اول -