چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کاجج بنانے کا فیصلہ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ میں ججوں کی خالی اسامی لاہور ہائی کورٹ سے پر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں خالی اسامی پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کو بطور جج تعینات کرنے کے حوالے سے ساتھی ججزسے مشاورت مکمل کر لی ہے اور اس تعیناتی کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جنوری کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے ۔ جسٹس سید منصور علی شاہ کو خالی اسامی پر سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات کیا جائے گا۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کے بعد جسٹس محمد یاور علی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنائے جانے کا امکان ہے۔
چیف جسٹس