اثاثہ جات ریفرنس، حکم امتناعی کے باعث اسحاق ڈار کیخلاف سماعت ملتوی

اثاثہ جات ریفرنس، حکم امتناعی کے باعث اسحاق ڈار کیخلاف سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث ریفرنس کی سماعت18جنوری تک ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر نیب کے سپیشل پراسیکیوٹرعمران شفیق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی عدالت میں جمع کرائی اور عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی کارروائی کے خلاف 17 جنوری تک سٹے آرڈر جاری کررکھا ہے، جس پر عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت اٹھارہ جنوری تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ بیس دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب عدالت کو اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت سے روکتے ہوئے17جنوری تک حکم امتناعی جاری کیا تھا۔
اسحق ڈار

مزید :

صفحہ اول -