اے پی این ایس کا انعام اکبر کی گرفتاری پرشدید تحفظات کااظہار
کراچی(پ ر)اے پی این ایس کے اراکین نے ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو انعام اکبر کی ضمانت منسوخ ہونے اور نیب کی جانب سے انہیں اور دیگر اشتہاری ایجنسیوں کے لوگوں کو گرفتار کرنے پر اپنے شدید تحفظا ت کااظہار کیا ہے۔اے پی این ایس کے صدر سرمد علی اور جنرل سیکرٹری عمر مجیب شامی نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کے لئے یہ ایک افسوس ناک خبر ہے کہ اشتہاری ایجنسیوں کے مالکان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے معمول کے مطابق اشتہارات جاری کئے اوراس میں ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں ہے۔اے اپی این ایس میرٹ اورڈی میرٹ کی بحث میں الجھے بغیر انعام اکبر،گلزار علی،سلمان منصور ،مسعود ہاشمی اور دیگر افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔نیب کی انتقامی کارروائی کرنے کی بجائے بلا امتیاز کیس کی شفاف تحقیقا ت کرنی چاہئے نہ کہ ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے مالکان کو ہراساں کرنے کے لئے انہیں گرفتارکیا جائے۔
اے پی این ایس