پاکستان ڈبل گیم کھیلتارہا اس لئے امداد روکی ،نکی ہیلی

پاکستان ڈبل گیم کھیلتارہا اس لئے امداد روکی ،نکی ہیلی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے امریکہ پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد روک رہا ہے اس ضمن میں پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روزاقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا امداد روکنے کا تعلق فلسطین پر قرارداد سے نہیں بلکہ دہشتگردوں کو پناہ د ینے سے ہے۔ پاکستان کئی سال ڈبل گیم کھیلتارہا جو امریکہ کیلئے ناقابل قبول ہے،وہ ہمارے ساتھ کام بھی کرتے ہیں لیکن دوسری طرف دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں جو افغانستان میں ہمارے فوجیوں پر حملے کرتے ہیں۔ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے کہیں زیادہ تعاون چاہتے ہیں۔نکی ہیلی نے اس موقع پر کہا کہ ایران میں جاری حالیہ پر تشدد مظاہروں کے معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔ ایران کے معاملے پر آنے والے دنوں میں اقوام متحدہ میں ضرور آواز اٹھنی چاہیے، ہم اس سلسلے میں جلد ہنگامی اجلاس طلب کریں گے۔ ایرانی عوام آزادی کیلئے پرزور جدوجہد کررہے ہیں۔ادھروزارت خزانہ کے ترجمان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے پاکستان کو امریکہ کی جانب سے امداد روکے جانے کا پہلے سے اندازہ تھا اسلئے پہلے سے متبادل انتظامات کر رکھے ہیں۔ امریکی امداد کی بندش سے پاکستان کی مالی ضروریات متاثر نہیں ہوں گی۔خیال رہے 2016 میں امریکی کانگریس نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کا امداد ی پیکج منظور کیا تھا اور مذکورہ رقم اسی پیکج کی ایک قسط ہے۔

نکی ہیلی

مزید : صفحہ اول