عمران خان کے وزیراعظم بننے کی پیش گوئی

عمران خان کے وزیراعظم بننے کی پیش گوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوری 2017 میں نوازشریف کے زوال کی پیش گوئی اورعمران خان کے بارے میں 2017میں شادی نہ کرنے ، 2018میں وزیراعظم کا لباس پہننے کے بعد شادی 2018کے آخر اور2019سے پہلے کرنے کی پیشگوئی پر معروف ماہر نجوم آغا بہشتی نے کہا ہے وہ گزشتہ سال کی اپنی پیش گوئی پر اب بھی قائم ہیں کہ 2018کے آخر اور 2019سے پہلے اگست میں عمران خان شادی کریں گے جبکہ اگست کے بعد خان صاحب کا ستارہ اور بھی بہتر ہوتا جارہا ہے، بلکہ میں تبدیلیوں کی طرف دیکھ رہا ہوں اور وہ تبدیلیاں یہ نہیں کہ حکومت ختم ہوجائے گی بلکہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔نجی ٹی وی ’’ایکسپریس نیوز ‘‘سے خصوصی گفتگومیں آغا بہشتی کا سال نو 2018کے حوالے سے کہنا تھا2018میں ہی الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے جولائی یا اگست میں الیکشن ہوں گے اور تبدیلی آئے گی،ملک نئی جہد کیساتھ آگے بڑھے گا۔ 2018میں شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان کچھ گھریلو پریشانیاں ، مسائل نظر آتے ہیں جبکہ امسال مجھے نواز شریف الیکشن لڑتے نظر نہیں آرہے۔ نئے سال میں انڈیا کے حوالے سے کچھ مسائل اورپریشانیاں ہیں کیونکہ وہ تخریب کاری کرنے کی کوشش کرے گا اوروقت کیساتھ ساتھ بارڈر پر حالات کافی کشیدہ نظر آرہے ہیں۔2018 تبدیلیوں ، کامیابیوں اور خوشیوں کا سال ہے، ایران ،روس ،سعودی عرب ،ترکی کیساتھ پاکستان ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔ 2018پاکستان کیلئے ایک اچھا سال ہے۔واضح رہے 2017 میں آغا بہشتی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا نوازشریف سال 2017جولائی سے مکمل زوال کی کیفیت میں جائے گا اور 2018میں نوا زشریف مکمل طور پر الیکشن ہار جائیں گے جبکہ عمران خان شادی سے پہلے وزیراعظم بنیں گے اور ان کا ستارہ عروج کی جانب جا رہا ہے۔
آغا بہشتی

مزید :

صفحہ اول -