سینیٹ اجلاس کے دوران سیکرٹری پورٹ قاسم محمد ثاقب انتقال کرگئے
اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز کے اجلاس کی کارروائی کے دوران سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی محمد ثاقب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی گاڑی پر ہسپتال پہنچایا گیا۔کمیٹی روم میں ہی دل کا دورہ پڑنے پر گرپڑے وہی خالق حقیقی سے جاملے۔ چیئرمین سینیٹ وفاقی سیکرٹری کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع ملنے پر اپنی چیمبرسے کمیٹی روم نمبر 4پہنچ گئے تھے ۔چیئرمین سینیٹ نے موقع پر متعلقہ پولی کلینک ہسپتال کی ایمبولینس موجود نہ ہونے کا بھی سخت نوٹس لے لیا،ہسپتال کے سربراہ سے جواب طلب کرلیا گیا ۔ گزشتہ روز میری ٹائم افیئرز کے چیئرمین برسٹر سیف کی صدارت میں کمیٹی کا اجلاس جاری تھا سیکرٹری پورٹ قاسم اتھارٹی نے ڈیڑھ گھنٹہ تک بریفنگ دی ان کی بریفنگ جاری تھی کہ انہیں دل کا دورہ پڑگیا اور وہ نڈھال ہوکر کرسی پر گر پڑے فوری طور پر ہسپتال میں موجود کلینک پر موجود اسٹاف کو آگاہ کیا گیا مگر ایمبولینس موجود نہیں تھی چیئرمین سینیٹ رضاربانی کمیٹی روم پہنچ گئے اور فوری طور پر اپنی گاڑی میں وفاقی سیکرٹری کو لے جانے کی ہدایت کردی ان کا اسکواڈبھی ہمراہ تھا ۔ چیئرمین سینیٹ کی گاڑی میں سیکرٹری کو نجی ہسپتال لے جایا گیا ۔ ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا اور بتایا کہ محمد ثاقب اسی وقت انتقال کرگئے تھے جب انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور نیچے گرے تھے ۔چیئرمین سینیٹ نے پولی کلینک ہسپتال کی ایمبولینس موجود نہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے پارلیمنٹ کی یہ کلینک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تحت کام کررہی ہے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جائے گاتاکہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال پیش نہ آئے ۔
انتقال