پی اے سی کا اجلاس، دانش سکولوں کی تعمیر میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پی اے سی کا اجلاس، دانش سکولوں کی تعمیر میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، دانش سکولوں کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، چیرمین کمیٹی کامہنگے ٹیرف پر انٹرنیشنل ڈیزائرز گروپ ( آئی ڈی جی) کا بلیک لسٹ کرنیکا حکم، رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کمیٹی ہال سی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کا اجلاس ہوا کمیٹی ارکان صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث بخش، سبطین خان، قاضی عدنان فرید، ڈاکٹر نادیہ عزیز، آصف باجوہ نے شرکت کی، اجلاس میں محکموں کی جانب سے سیکرٹری سکولز اینڈ ایجوکیشن، ڈائریکٹر اور جی ایم دانش سکولز کی شرکت کی۔ اجلاس میں دانش سکولوں سے متعلق آڈٹ پیرے زیر بحث آئے جس میں انکشاف ہوا کہ دانش سکولوں کی تعمیر میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں،تعمیر کے حوالے سے آئی ڈی جی کنسلٹ گروپ نے مہنگے ٹیرف لگائے،زائد لاگت سے حکومت پنجاب کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ اس پرچیرمین کمیٹی میاں محمودالرشیدنے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جب بنیاد ہی کرپشن پر ہوگی تو تعلیم جیسے مقدس شعبے میں برکت کیسے ہوگی؟ ملکی وسائل کو لونڈی بنا کر ترقی نہیں کر سکتے، مہنگے ریٹ کے باوجود آئی ڈی جی کو کیوں نوازا گیا۔ میاں محمودالرشید نے مزید کہا کہ وسائل کو عوام پر خرچ کرنیکی بجائے مخصوص طبقہ کو نوازنا کا سلسلہ بند کرنا ہوگا،ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن، بدعنوان عناصر کا سوشل بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے آئی ڈی جی گروپ کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیتے کرتے ہوئے محکمہ خزانہ، ٹی این ڈی، سی این ڈبلیو کو کہا کہ آئندہ آئی ڈی جی گروپ کو کوئی ٹھیکہ نہ دیا جائے جبکہ اس سے متعلق رپورٹ بھی آئندہ اجلاس میں طلب کرلی۔