نشتر ہسپتال ملتان‘ زیر علاج مزید 4 مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق

نشتر ہسپتال ملتان‘ زیر علاج مزید 4 مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں زیر علاج مزید 4مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 28ہوگئی ہے۔ واضح رہے اب تک نشتر ہسپتال میں سوائن فلو (سیزنل انفلونزا) ایچ ون این ون کے شبہ میں 56مریض لائے گئے ہیں۔ 23مریضوں کی ٹسٹ رپورٹ نیگٹو آئی ہے۔ جبکہ 5مریضوں کی ٹسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ اور اب تک 12مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سوائن فلو (سیزنل انفلونزا) کے پازیٹو 28مریضوں میں سے 18کا تعلق ملتان، 1کا خانیوال، 4کا مظفر گڑھ، 1کا وہاڑی، 1کا راجن پور 3مریضوں کا تعلق لودھراں سے ہے۔ فوت ہونے والے 12مریضوں میں سے 9کا تعلق ملتان سے 2کا مظفر گڑھ اور ایک کا تعلق وہاڑی سے ہے۔ اور سوائن فلو کا وار بدستور جاری ہے۔ جسکی لپیٹ میں روزانہ مریض آر ہے ہیں۔
سوائن فلو تصدیق