ڈیرہ بگٹی ، لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

ڈیرہ بگٹی ، لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

ڈیرہ بگٹی(آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا، جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں سنگسیلہ روڈ پر لیویز چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے فائرنگ کی جس پر لیویز اہلکار ؤں نے بھرپور جوابی کارروائی کی تاہم فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ

مزید : کراچی صفحہ اول