وزارت قانون کے سٹور میں آتشزدگی ، اہم دستاویزات جل کرخاکستر

وزارت قانون کے سٹور میں آتشزدگی ، اہم دستاویزات جل کرخاکستر

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت قانون کے اسٹور روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی س اہم دستاویزات جل گئیں،اسٹور روم میں لگنے والی آگ کو فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں کی مدد سے بجھا یا گیا۔ منگل کو دارلحکومت میں وزارت قانون کے اسٹور روم میں علی الصبح آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کئی اہم دستاویزات جل کر ضائع ہوگئیں۔پولیس کے مطابق عمارت کی دوسری منزل پر صبح 4 بجکر 10 منٹ پر آگ لگی۔اسٹور روم میں لگنے والی آگ کو فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں کی مدد سے بجھا دیا گیا۔پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔آتشزدگی کے نتیجے میں بہت سی اہم دستاویزات جل کر خاکستر ہوگئیں۔تاہم فوری طور پر اس بات کا اندازہ نہیں ہوسکا کہ کون سی دستاویزات ضائع ہوئیں۔

آتشزدگی

مزید : کراچی صفحہ اول