وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے ضلع مالاکنڈ میں موٹرکارلائنس بحال کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے ضلع مالاکنڈ میں موٹرکارلائنس بحال کردیا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع مالاکنڈ میں موٹرکارلائنس بحال کردیا ۔عوامی حلقوں کاخراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے ضلع مالاکنڈکے عوام کے سہولت کیلئے بٹ خیلہ کے مقام پرڈرائیونگ لائسنس کادفترقائم کردیاہے کچھ عرصہ قبل دفتروالوں نے مذکورہ دفترمیں موٹرکارکے لائنس بندکردیاتھاجس کی وجہ سے یہاں کے عوام کومردان ،سوات ،تیمرگرہ اورپشاورجانے میں سخت مشکلات کاسامناکرناپڑا پاکستان تحریک انصاف کے ممبرصوبائی اسمبلی شکیل خان ایڈوکیٹ نے ان کافوری نوٹس لیکروزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے علم میں لایاگیا جس پرانہوں نے فوری طورپرکاروائی کرکے مالاکنڈمیں موٹرکارڈائیونگ لائسنس بحال کرنے کاحکم جاری کردیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول