بونیر میں ماربل انڈسٹریل زون کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے : عنایت اللہ

بونیر میں ماربل انڈسٹریل زون کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے : عنایت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت کی جانب سے صاف اور خکلے بونیر کی نام سے ایک پروقار تقریب گور نمنٹ ڈگری کالج ڈگر میں منعقدہو ئی ۔تقریب میں سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمان خان ۔کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر اسلام ۔ضلع ناظم ڈاکٹر عبیدواللہ ۔ضلع نائب ناظم یو سف علی خان ۔ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی ضلع کونسل بونیر کے اراکین ،سیاسی جماعتوں کے عمائیدین اور وولئیج کونسل کے چئیرمینوں نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عنا یت اللہ خان نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے 80 ارب روپے مختص کئے ہیں ۔جبکہ مشرف ڈکٹیٹر کے مضبوط نظام میں اٹھ سالوں کے دوران صرف 8 ارب روپے مختص کئے تھے ۔موجودہ بلدیاتی نظام کی اصل طاقت پورے صوبہ میں 40 ہزار کونسلر ہیں ۔صوبہ خیبر پختون خواہ کی بلدیاتی نظام دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں ۔پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی نظام میں بلدیاتی نمائندوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے ۔ماحولیاتی الود گی دنیاں کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔مستقبل کے چلینجوں سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ ماحولیاتی الود گی کو کنٹرول کیا جائے ۔بونیر کی ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت کی جانب سے پلاسٹک کی شاپنگ بیگز پر پابندی اور تحلیل ہونے والے تھیلے انتہائی احسن قدم ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے بونیر کی ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت کے لئے انعام دی جائے گی۔عنایت اللہ خان نے کہا کہ بونیر ۔چترال اور مہمند ایجنسی میں ماربل زیادہ مقدار میں دریافت ہور ہے ہیں ۔بونیر میں ماربل انڈسٹریل زون وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر عشر زکواۃ حاجی حبیب الرحمان خان نے کہا کہ میں نے ایم ایم اے کے دور اور موجودہ دور میں ماربل سٹی کے لئے کو شیش کرکے اسکے لئے 80 کروڑ روپے مختص کئے تھے ۔مگر بونیر کی سیاسی جماعتوں کی نااتفاقی کی وجہ سے یہ عظیم منصوبہ شروع نہ ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے بلاامتیاز بونیر کے عوام کی خدمت کی ہے ۔میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائیدین سے اپیل کرتاہوں کہ وہ بونیر کے مسائل کے حل کے لئے ایک ہو جائے ۔تقریب سے کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر اسلام ۔ڈپٹی کمشنر بونیر ۔ضلع ناظم اور ضلع نائب ناظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت کا ایک پیج پرہونا خوشی کی بات ہیں ۔تقریب میں کمشنر ملاکنڈ نے اے ڈی لوکل گورنمنٹ امان اللہ خان ۔ڈی سی بونیر اور دیگر سرکاری افسران کو شیلڈ پیش کی ۔