محکمہ زراعت پنجاب کی لیبارٹریز بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار

محکمہ زراعت پنجاب کی لیبارٹریز بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار

لاہور(کامرس رپورٹر)کسانوں کو اپنی زرعی اجناس کے نمونے بیرون ملک کی لیبارٹریوں سے منظور نہیں کرانے پڑیں گے، محکمہ زراعت پنجاب کی لیبارٹریزکو بین الاقوامی معیار کے مطابق قراردے دیا گیا جس کے بعد اب پنجاب میں موجود محکمہ زراعت کی لیبارٹریوں سے آئی ایس او سرٹیفکیشن حاصل کی جاسکے گی، پنجاب میں موجود لیبارٹریوں سے آئی ایس اوسرٹیفکیشن حاصل کرنے پر کسان تنظیموں نے گہرے اعتماد کااظہارکیاہے،ان لیبارٹریوں کے علاوہ ایوب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے 25 ادارے دن رات کام کررہے ہیں جو کسانوں کو نئی ورائٹی فراہم کررہے ہیں ،یواین او کے معیار کو سامنے رکھتے ہوئے پنجاب میں محکمہ زراعت کی لیبارٹریاں کام کررہی ہیں ۔

مزید : کامرس