اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کرداراداکرئے،شاہ غلام قادر

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کرداراداکرئے،شاہ غلام قادر

مظفرآباد (بیورورپورٹ)آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ اور عالمی طاقتوں کو دو ٹوک پالیسی اپناتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہےئے۔5جنوری1949ء کو مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کے لےئے سلامتی کونسل میں قرارداد حق خودارادیت منظور ہوئی تھی جس پر پاکستان اور بھارت کی قیادت نے اتفاق کیا تھا۔ عالمی ادارے کو چاہےئے حق خودارادیت کے تناظر میں ریاست جموں و کشمیر میں رائے شماری کروانی چاہےئے تاکہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام اپنی امنگوں اور ےُواین چارٹر کے مطابق اپنی رائے کا اظہار کر سکیں۔ سپیکر نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو بلا جواز پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہےئے۔ امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ33ارب ڈالر کی امداد کا تو ذکر کرتے ہیں لیکن اُنہیں پتہ ہونا چاہےئے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کی آمد سے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ ملا ، قیمتی انسانی جانیں اور کھربوں ڈالر کے نقصانات ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک بڑے عالمی منصوبے کی سزا پاکستان کو نہ دی جائے۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل میں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں کردار ادا کریں۔ اس سے دُنیا میں امن و سلامتی کو فروغ ملے گا اور ان خطوں کے عوام کو آزاد ی کا حق بھی ملے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر