شیر شاہ ڈرائی پورٹ منصوبہ ، ملتان ریلوے انتظامیہ کو گرین سگنل مل گیا

شیر شاہ ڈرائی پورٹ منصوبہ ، ملتان ریلوے انتظامیہ کو گرین سگنل مل گیا

ملتان (سٹی رپورٹر)ریلوے ہیڈ کوارٹرز نے 2کارگو ٹرینو ں کے اجرا کے بعد شیر شاہ ڈرائی پورٹ منصوبے کو شروع کرنے کے لئے ملتان ریلوے انتظامیہ کو ضروری اقدامات کے لئے ایک بار پھر گرین سگنل دے دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ ملتان ڈویژن سے زیادہ سے زیادہ(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

آمدنی حاصل کرنے کے لئے ریلوے ہیڈ کوارٹرز شیر شاہ کے قریب پیر مختار والہ پر نئے ڈرائی پورٹ منصوبے کو شروع کرنے کے لئے متحرک ہو گئی ہے ۔اس سلسلے میں ڈرائی پورٹ منتظمین اور حساس ادارے سے بھی مذاکرات کئے جائیں گے جبکہ مجوزہ منصوبے کے لئے اراضی کے انتخاب کے لئے ٹیم لاہور سے ملتان آئے گی ۔دریں اثنا ڈی ایس ریلوے علی محمد آفریدی نے پیر مختار والہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائز ہ لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر