پی ٹی آئی امیدوارکی حمایت کااعلان کرتے ہیں،اشرف آصف

پی ٹی آئی امیدوارکی حمایت کااعلان کرتے ہیں،اشرف آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال محمد اشرف آصف اور امیر جماعت اسلامی ژونل مولانا محمد رفیق نے مرکزی سیکرٹری ممبر شپ راجہ یاسر سرفراز اور امیدوار برائے حلقہ پی پی 20 راجہ طارق افضل کالس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کی بھرپور حمایت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ختمِ بنوت ﷺ کے مسئلے پر ن لیگ نے جو کردار اد ا کیا ہے اب کسی بھی باضمیر شخص کا ن لیگ کو ووٹ دینا ناممکن ہے ۔راجہ یاسر سرفراز اور راجہ طارق افضل کالس نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی حمایت کو پی ٹی آئی کے لئے خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پر سابقہ صدر یوتھ عرفان حسین اور ملک حفیظ انجم بھی موجود تھے۔ راجہ یاسر سرفراز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 9جنوری کو جیتیں گے اور 2018کے عام انتخابات میں تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی باشعور شخص اب مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دے گا۔