نومبر2017ء کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.11روپے کمی کانوٹیفکیشن جاری

نومبر2017ء کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.11روپے کمی کانوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) نومبر 2017ء کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
3.11 روپے کمی کر دی گئی۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن نے نومبر 2017ء کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.11 روپے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی ( سی پی پی اے ) نے نومبر 2017ء کیلئے پیداواری لاگت کا تخمینہ 7.30 روپے فی یونٹ لگایا تھا۔تاہم نیپرا نے پیداواری لاگت 4.19 روپے فی یونٹ کا فیصلہ سناتے ہوئے صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ( ایف پی اے) کی مد میں 3.11 روپے کمی کرنے کی منظوری دی تھی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق زرعی ٹیوب ویل صارفین اور 300 یونٹس تک ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو اس پر فائدہ نہیں ہو گا۔ بجلی کے لائف لائن صارفین بھی اس سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
بجلی قیمت کمی