سعودی حکومت نے 358ادویات پر پابندی لگادی

سعودی حکومت نے 358ادویات پر پابندی لگادی

ملتان (سٹی رپورٹر)سعودی حکومت نے 358 ادویات پر پابندی عائد کر دی۔(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

اس سلسلہ میں فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔ فہرست میں شامل ادویات سعودی عرب لے جانے والے عمرہ زائرین یا حجاج کرام کے ساتھ ساتھ متعلقہ ٹریول ایجنسی بھی ذمہ دار ہو گی۔ بین شدہ ادویات کی فہرست وصول ہونے کے بعد وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان، کوئٹہ اور سکھر کے حج ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کو تحریری طور مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بین شدہ ادویات لے کر جانے کی صورت میں سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق سزا دی جاسکتی ہے اس لئے احتیاط کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر