کاشتکاروں سے گنانہ خریدنے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر خانیوال سے آج وضاحت طلب

کاشتکاروں سے گنانہ خریدنے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر خانیوال سے آج وضاحت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کاشت کاروں سے گنا نہ خریدنے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر خانیوال سے آج وضاحت طلب کرلی ہے ۔فاضل عدالت میں کاشتکاروں ساجدسلیم، قیصر عباس، محمدبشیراورمحمدنویدعباس نے درخواست دائرکی تھی کہ خانیوال میں شوگر مل قائم ہونے پرکاشتکاروں نے لاکھوں من گنا کی فصل کاشت کی لیکن مذکورہ مل انتظامیہ لودھراں کی سیاسی شخصیت کے ضمنی الیکشن کی وجہ سے لودھراں کے کاشت کاروں سے گناخریدرہی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ٹرالے اورٹرک 29 دسمبرسے روڈپرکھڑے ہیں اس لئے قانون کے مطابق گناخریدنے کے احکامات دئیے جائیں۔