بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحان 2018ء زکریا یونیورسٹی نے آن لائن داخلہ سسٹم کا آغاز کردیا

بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحان 2018ء زکریا یونیورسٹی نے آن لائن داخلہ سسٹم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( جنرل رپورٹر ) زکریا یونیورسٹی نے بی(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
اے و بی ایس سی سالانہ امتحان 2018 کے لئے داخلہ فارم ختم کرکے آن لائن داخلہ سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔ریگولر طلبہ و طالبات کے آن لائن داخلے کالج کی طرف سے ہوں گے جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات خود آن لائن داخلے بھیجیں گے اور آن لائن فارم پر کر کے دو صفحات کا پرنٹ نکال کر بنک میں فیس کے ساتھ ساتھ جمع کرآئینگے۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر چوہدری کے مطابق داخلہ فارم کے حوالے سے امیدواروں کی مزید سہولت کی غرض سے آئیندہ سال 2019 سے آن لائن داخلوں کا فارم پرنٹ سسٹم بھی ختم کر دیا جائیگا اور امیدوار براہ راست آن لائن داخلہ بھیجیں گے۔دریں اثناء بی اے وبی ایس سی ضمنی امتحان 2017 کے نتائج ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بتائے جائینگے۔