یوسی سرال،قصبہ مولے،مسلم لیگ ن کا بھرپورطاقت کامظاہرہ
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونین کونسل سرال کے قصبہ مولے میں مسلم لیگ ن کا طاقت کا بھر پور مظاہرہ، چیئرمین یوسی سرال چوہدری نثار عباس کے جنرل کونسلر حاجی امیر خان نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مولے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جلد مکمل کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ یونین کونسل سرال کے مسائل سے آگاہ ہیں ۔چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ ماضی میں بھی اس حلقہ نے ہمیں ہمیشہ پذیرائی بخشی اوراس ضمنی الیکشن میں حوصلہ افزا نتائج آئیں گے ، وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ نے کہا کہ 9جنوری کو مسلم لیگ ن کی بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی بنائی جائے گی ۔ اس سے قبل چوہدری حیدر سلطان اور چوہدری خورشید بیگ کو ایک بڑے جلوس کے ساتھ جلسہ گاہ لایا گیا ۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے۔ استقبال کی خاص بات گھوڑا ڈانس تھا ۔چوہدری حیدر سلطان نے شاندار استقبال پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔چوہدری ساجد گوندل ، چوہدری ظفر الاسلام ، چوہدری شفقت ڈب، چوہدری سلیم رضا اور دیگر شخصیات چوہدری حیدر سلطان کے ہمراہ تھیں۔میٹنگ کا اہتمام مرزا سخاوت حسین، چوہدری ریاض حسین، چوہدری محمد امیر، چوہدری محمد اقبال، چوہدری محمد حنیف، چوہدری محمد ظریف، مرزا خالد، چوہدری محمد ارشد اور اہالیانِ مولے نے کیا۔