سخاکوٹ میں محکمہ فوڈ ملاکنڈ حرکت میں آگئی ،درجنوں کو بھاری جرمانے

سخاکوٹ میں محکمہ فوڈ ملاکنڈ حرکت میں آگئی ،درجنوں کو بھاری جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) محکمہ فوڈ ملاکنڈ حرکت میں آگئی۔ بیسیوں گراں فروشوں، ناقص صفائی ، کم تول اور مقررہ نرخ ناموں سے زیادہ قیمت پر اشیاء کی فروخت پر بھاری جرمانے عائد کئے۔اچانک چھاپوں سے کئی قصائیوں ، کباب فروش اور دیگر افراد کے پسینے چھوٹ گئے۔ کسی کی منت سماجت کام نہ آئی ہزاروں روپے جرمانوں کی مد میں حکومت کے خزانے میں چلے گئے۔ قانون سے اوپر کوئی نہیں مقررہ نرخ کی پابندی کی جائے صفائی کاخاص خیال رکھاجائے۔بصورت دیگر جرمانوں سمیت جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی گی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر ظہیر عباس خان کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرول ملاکنڈ ابوبکر خان کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر ظہیرعباس خان زاک نے لیویز اہلکاروں کے ساتھ درگئی اور سخاکوٹ بازار کے کباب فروشوں، ہوٹلوں، کریانہ مرچنٹس، قصائیوں، نان بائیوں اور دیگر پر اچانک چھاپہ مارا۔ مختلف اشیاء خورد نوش چیک کئے۔ بند ڈبوں پر مقررہ تاریخیں چیک کئے۔ تاہم کئی کباب فروشوں ، قصائیوں، نان بائیوں اور کئی ایک ہوٹل مالکان کو زیادہ قیمت کی وصولی، کم وزن ، ناقص صفائی اور صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے پر بھاری جرمانے عائد کئے۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو قانون شکنی نہیں کرنے دینگے۔ سرکاری نرخ ناموں پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں گے۔جو بھی عوام کی صحت سے کھیلیں گے ان کو نہ صرف قانون کے حد میں رہتے ہوئے بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ آئندہ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی گی۔