چارسدہ ،بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی ،کئی علاقوں کو سپلائی بند

چارسدہ ،بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی ،کئی علاقوں کو سپلائی بند

چارسدہ (بیورو رپورٹ) بجلی چوروں اور نادہندہ گان کے خلاف واپڈا حکام اور پولیس کی بڑی کاروائی ۔ چتی کلے اور شاہی کلالہ کو بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی ۔ نادہندہ گان سے لاکھوں روپے کی ریکوری بھی مکمل ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ اربن سب ڈویژن کے ایس ڈی او قیصر شاہ اور یونین عہدیداروں جان محمد ، اکرام اللہ کی سربراہی میں لائن سپرنٹنڈنٹ سید نصیر اکبر نے واپڈ اکے دیگر حکام اور پولیس کے ہمراہ شاہی کلالی اور علاقہ چتی کلے میں چھاپے لگا کر متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جبکہ بقایاجات کی وجہ سے مذکورہ علاقوں کو بجلی کی ترسیل بند کر دی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر