مظفرآباد میں انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کا قیام انتہائی ناگزیر ہے ،جبار مغل

مظفرآباد میں انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کا قیام انتہائی ناگزیر ہے ،جبار مغل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد( نامہ نگار)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی چےئرمین جبار خان مغل نے کہا ہے کہ مظفرآباد میں انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کا قیام انتہائی ناگزیر ہے ۔حکومت اقتدار میں آکر عوام سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے ۔حکومت کی دوغلی پالیسی سے عوام بخوبی واقف ہو چکے ہیں ۔حکومت میں بیٹھنے والے لوگ جب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے اس امر کی حمایت کر رکھی تھی کہ مظفرآباد کا اپنا سے ایک علیحدہ تعلیمی بورڈ ہونا چاہئیے ۔اب حکومت میں آکر مظفرآباد میں انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ سے انکار حکمرانوں کی دھوکہ دہی اور فراڈ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مظفرآباد ڈویژن کے لئے تعلیمی بورڈ کا قیام انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے ۔مظفرآباد میں تعلیمی بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کو شدید مسائل کا سامنا ہے ۔میرپور،پونچھ اور مظفرآباد ڈویژن کے اپنے اپنے تعلیمی بورڈ قائم ہونے سے طلباء و طالبات کے مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا حکمران ہوش کے ناخن لیں اگر حکومت نے اس سنگین مسئلہ کی جانب توجہ نہ دی تو آئی ایس ایف احتجاجی تحریک چلائے گی ۔