ایل ایل بی کے طلبہ کو رولنمبر سلپس جاری نہ ہونے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار زکریا یونیورسٹی آج عدالت طلب

ایل ایل بی کے طلبہ کو رولنمبر سلپس جاری نہ ہونے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایل ایل بی کے طلبہ کورولنمبرسلپس(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پررجسٹرارزکریایونیورسٹی کوآج وضاحت پیش کرنے کے لئے عدالت طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں ساہیوال کے طالب علموں محمدعمرفاروق،ذوالفقارحسین اوروسیم خورشیدنے درخواست دائرکی تھی کہ وہ پارٹ تھرڈکے طالب علم ہیں اور قبل ازیں پارٹ سیکنڈکے امتحانات میں ان کے خلاف غیرقانونی زرائع استمال کرنے کے الزام میں 2 مضامین کے نتائج روک کر نااہل قراردیاتھا جس کے خلاف فاضل عدالت سے رجوع کرنے پر ان کی نااہلی ختم کرکے رولنمبر سلپس جاری کرنے کاحکم دیاتھالیکن اس حکم پر آج تک عمل درآمد نہیں کیاگیاتھااوراب رولنمبرسلپس جاری کرنے سے قطعی انکارکردیاگیا تھااس لئے رولنمبرسلپس جاری کرنے کاحکم دیاجائے۔
عدالت طلب