ڈی پی او جہلم آفس کے ملازم کی ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر چڑھائی ، مالک زخمی،شیشے توڑدیے

ڈی پی او جہلم آفس کے ملازم کی ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر چڑھائی ، مالک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آ فس جہلم کے ملازم کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ اور خنجروں سے جینز کی دوکان پر حملہ ،تشدد سے دکان مالک اور دیگر افراد کو زخمی کر دیا ،پولیس تھانہ سول لائن جہلم نے وقاص کھوکھر کی درخواست پر قانونی کاروائی شروع کر دی ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز دن دیہاڑے سولجر پلازہ جہلم کے قریب المرکز روڈپر جینز کے مالک محمد وقاص کھوکھر اور مالک دوکان سید نا صر علی شاہ کے درمیان دوکان خالی کر نے کا تنازعہ چل رہا تھا ۔جس کی بناء پر ڈسٹرکٹ پولیس آ فس جہلم کے ملازم علی حید ر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آتشیں اسلحہ اور خنجروں سے مسلح ہو کر دوکان پر دھاوا بول دیا۔ جس سے دوکان کے شیشے توڑ ڈالے جبکہ محمد وقاص کھوکھر ولد محمد اشتیاق پرویز کی تحریری درخواست پرپو لیس تھانہ سول لا ئن جہلم نے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔