ڈھڈیالراجپوت،لوہار برادری کا پی ٹی آئی کی حمایت کااعلان

ڈھڈیالراجپوت،لوہار برادری کا پی ٹی آئی کی حمایت کااعلان

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈھڈیال میں راجپوت برادری ،لوہار برادری اور دیگر سرکردہ شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے نامزد امیدوار راجہ طارق افضل کالس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی ڈھڈیال کے صدر سیٹھ عدیل کی کوششوں سے راجپوت برادری اور لوہار برادری کی سرکردہ شخصیات نے راجہ طارق افضل کالس کی حمایت کا اعلان کیا اور دعائے خیر کی اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما نیئر عباس اعوان ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ راجہ طارق افضل کالس نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر