ٹرمپ کے بیان پروزیراعظم اے پی سی بلائیں،اسفندیارولی
پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے اقتدار میں آئے ہیں ان کا رویہ جارحانہ اور اشتعال انگیز ہے اور یہ کسی صورت نہ تو امریکہ اور نہ ہی باقی دنیا کے مفاد میں ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم عدم تشدد پر یقین رکھنے والے ہیں اور اشتعال انگیزی اور جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ایسی صورتحال میں وزیر اعظم کو چاہئے کہ جلد از جلد آل پارٹیز کانفرنس اور جائنٹ سیشن بلا کر صورتحال کا جائزہ لیں اور ملک کے مفاد میں اقدامات اٹھائیں تاکہ پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہونے کے ساتھ ساتھ خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مدد مل سکے۔
اسفندیارولی