ملتان: 7 عدالتی اہلکاروں کے تبادلے

ملتان: 7 عدالتی اہلکاروں کے تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصو صی)سینئرسول جج ایڈمن ملتان صائمہ ریاست نے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
7 عدالتی اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔اس ضمن میں جاری احکامات کے مطابق نائب ناظر شکیل احمد کوملتان سے شجاع آباد،نائب ناظر پرویز اقبال اکاؤنٹس اور ہائیکورٹ کے امور پر تبدیل ،محمد سالک خان نائب ناظر سول کورٹ ملتان،نائب ناظر حاجی اللہ دتہ ریونیو اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس ،نائب ناظر سجاد حسین جلال پور سے ملتان،بیلف رانا محمد بلال کو شجاع آباد سے ملتان، بیلف محمد لقمان کوجلالپور سے ملتان تعینات کیاگیاہے جبکہ تبدیل کئے جانے والے عدالتی اہلکاروں کو 4 جنوری تک نئی جائے تعیناتی کاچارج سنبھالنے کا حکم بھی دیاگیاہے۔
تبادلے