2017ء میں37ہزار 420اساتذہ کیخلاف کارروائی

2017ء میں37ہزار 420اساتذہ کیخلاف کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سال 2017ء کے دوران 37ہزار420 مسلسل غیر حاضر ہونے اورنتائج میں ناقص کارکردگی دینے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کی، 2380اساتذہ کو نوکری سے برطرف کیا،3790اساتذہ سالانہ ترقیوں سے محروم ہوئے،3678اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی،396اساتذہ کو جبری ریٹائرڈ کیا گیا جبکہ 18ہزار760اساتذہ کیخلاف انکوائریز زیر التواء ہیں۔سکول ایجوکیشن کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق 17۔2016 میں 77,142نئے اساتذہ کو بھرتی کیا گیا،2008سے لے کر 2017ء تک 2لاکھ 67ہزارنئے اساتذہ بھرتی ہوئے،نیزگزشتہ تین سالوں میں طلبہ ک معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے 4لاکھ سے زائد اساتذہ کوقائد اعظم اکیڈم فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ میں تربیت دی گئی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں طلبہ کی طرف سے میٹرک امتحانات میں کامیابی کی شرح 81.3فیصد رہی،2015ء میں آٹھویں جماعت کے بچوں کے پاس ہونے کی شرح 68فیصد تھی جبکہ 2017میں یہ تعداد 82.63فیصد رہی۔ اس طرح 15۔2014 میں نویں جماعت میں پاس طلبہ کی شرح 38فیصد تھی جبکہ موجودہ سال 2017میں یہ تعداد 52.28فیصد رہی،2014 میں پانچویں کلاس کے طلبہ کی پاس ہونے کی شرح 59.97تھی جبکہ 2017میں یہ شرح 82.69فیصد رہی۔ پنجاب میں 40 ہزاراساتذہ میٹرک پاس اور26ہزارکی تعلیمی قابلیت ایف اے ہے۔ امسال1109 سرکاری سکولوں میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن شروع کردی گئی ہے جس کیلئے 100ملین روپے ورلڈ بنک نے بھی فراہم کردئیے ہیں نیز5ہزار چائلڈ فرینڈلی رومز بنائے گئے ہیں جبکہ 5ہزارکڈز رومزآئندہ مالی سال کے دوران بنائے جائیں گے،اس وقت پنجاب کے سکولوں میں بھٹہ مزدوروں کے 85ہزار سے زائد طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں جن کو پنجا حکومت کی طرف سے داخلے کے وقت 2ہزار روپے جبکہ ماہانہ فی بچہ ایک ہزار روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ پہلے فیز میں پنجاب کے 16اضلاع میں زیور تعلیم پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ،زیور تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے 16اضلاع میں زیر تعلیم 6سے 10سال تک کی 4لاکھ 48ہزار بچیوں میں خدمت کارڈ کے ذریعے ایک ہزار روپے ماہانہ فراہم کئے جا رہے ہیں تا کہ بچے اپنے والدین پر بوجھ نہ بنیں۔سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب رانا حسن اختر کے مطابق مارچ 2018ء4 تک تمام سکولوں کی چاردیواری مکمل ہو جائے گی،بجلی سے محروم سکولوں کو سولر پینل سے روشن کیا جائیگا، 5ارب روپے کی لاگت سی15ہزار کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے،سکولوں میں طلبہ کی انرولمنٹ سوا کروڑ ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیچرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مزید19ہزار ایجوکیٹرز بھرتی کررہے ہیں،پنجاب میں تمام ایجوکیٹرز کی بھرتی 15فروری تک مکمل کرلی جائیگی۔