پاکستان سنی تحریک ‘5جنوری کو ٹرین مارچ کیا جائیگا

پاکستان سنی تحریک ‘5جنوری کو ٹرین مارچ کیا جائیگا

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام 5جنوری کو را ولپنڈی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

سے کراچی تک ٹرین مارچ نکالا جائے گا جس میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی رہنماؤں کے علاوہ کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ٹرین مارچ کی قیادت پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدثروت اعجازقادری کریں گے ٹرین مارچ 5جنوری کو صبح 7:30بجے بذریعہ ’’تیزگام ٹرین ‘‘ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے کراچی کی طرف روانہ ہوگا،مذکورہ ٹرین کے مقررّہ روٹ پرواقع ریلوے اسٹیشنوں پر سنی تحریک کے کارکنان، علماء ومشائخ اور عوام الناس بھر پور استقبال کریں گے اور قائدین کے خطابات بھی ہونگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر