آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین آج یوم مطالبات منائے گی، احتجاجی ریلی بھی نکالی جائیگی

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین آج یوم مطالبات منائے گی، احتجاجی ریلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
یونین آج 3 جنوری کو یوم مطالبات منائے گی۔ ہائیڈرویونین بختیار میموریل لیبر ہال شاہ رکن عالم کالونی سے چوک نواں شہر تک احتجاجی ریلی نکالے گی۔ چوک نواں شہر پر احتجاجی جلسہ سے ریجنل چیئرمین غلام رسول گجر، زونل سیکرٹری سجاد احمد بلوچ، ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل احمد بلوچ سمیت دیگرقائدین خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں ہائیڈرو یونین کااجلاس زیر صدارت ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر منعقد ہوا جس میں یوم احتجاج کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں ریجنل چیئرمین (ریونیو) شکیل خان بلوچ‘ زونل سیکرٹری سجاد خان بلوچ اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے ۔
یوم مطالبات