ملتان ڈسٹرکٹ بار الیکشن ، 16نشستوں پر 42امیدوار میدان میں آگئے

ملتان ڈسٹرکٹ بار الیکشن ، 16نشستوں پر 42امیدوار میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصو صی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کے لئے 16 نشستوں پر42 امیدواروں نے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں جبکہ اس موقع پرروایتی گہما گہمی رہی ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزالیکشن بورڈکی جانب سے چیئرمین کنورمحمدیونس کی سربراہی میں کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے۔اس موقع پروکلاء امیدوار اپنے حامیوں کی بڑی تعدادکے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے آئے اورامیدواروں کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے اورسارادن روایتی گہماگہمی رہی ہے۔اس موقع پر صدارت کی نشست کے لئے 4 امیدواروں ملک محبوب علی سندیلہ،ممتاز حسین نور ٹانگرہ،نشید عارف گوندل اور حسین فاروق ہاشمی ،نائب صدر کی نشست پر3 امیدواروں سیدمدثر حسین زیدی،محمدعرفان اورمشتاق حیدر ٹیپو،جنرل سیکرٹری کی نشست پر4 امیدواروں چوہدری طارق محمود،ملک جاوید اقبال اوجلہ،شاہد محمود چاون اورمحمد وسیم خان، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر3 خواتین امیدواروں سمیعہ وزیر سیال،صائمہ ایوب جٹ اورریحانہ ناز جٹ،لائبریری سیکرٹری کی نشست پر2 امیدواروں تصور منظور اورظہوردین طاہر،فنانس سیکرٹری کی نشست پربھی2 امیدواروں نویدالرحمن ہاشمی اور ظفر اقبال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔دریں اثناء مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر 24 امیدواروں سید سلیم حسین نقوی،تصور عباس صدیقی، ریاض حسین رجوانہ، اعظم حسین ساحل، احمد رضا،علی شیربپی،لیاقت علی پنوار، ذیشان توقیر ،عتیق الرحمن، شہباز احمد، جاوید اقبال ملک ،محمد افضل مغل،چوہدری محمدسلیم اختر،محمد منظور،خواجہ اعجاز حسین صدیقی، محمد ساجد،محمدسعود،سید عمران عباس،حافظ عبدالرؤف قاری ،محمد عباس خان،امجد ذیشان علی، عدنان مشتاق انصاری،جعفر حسین شاہ اورمحمد امجد خاننے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔