ڈسٹرکٹ وسیشن جج شیخ راشد مجید کا سنٹرل جیل راڑہ کا اچانک دورہ

ڈسٹرکٹ وسیشن جج شیخ راشد مجید کا سنٹرل جیل راڑہ کا اچانک دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد ( بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ وسیشن جج شیخ راشد مجید کا سنٹرل جیل راڑہ کا اچانک دورہ،قیدیوں کو درپیش مسائل کے حل کی نسبت متعلقین کو ہدایات جاری۔تفصیلات کے مطابق شیخ راشد مجید،ڈسٹرکٹ وسیشن جج مظفرآباد نے گزشتہ روز معزز عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے نافذالعمل جوڈیشل ورکنگ پالیسی 2017پر عمل درآمد کے تناظر میں سنٹرل جیل راڑہ کا اچانک دورہ کیا۔قیدیوں نے ڈسٹرکٹ وسیشن جج کو جیل میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر متعلقین کو ہدایات جاری کی گئیں۔قیدیوں نے خصوصی طور پر میڈیکل کی سہولیات ہمہ وقت میسر نہ ہونے کی نسبت شکایت کی۔جس پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو موقع پر میڈیکل کی سہولیات کی فراہمی کی نسبت درپیش مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے وضاحت پیش کی کہ ضلعی پولیس کی طرف سے گارد کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو بروقت علاج معالجہ کے لیے نہ لے جایا جا سکتا ہے۔اس نسبت ایس ایس پی مظفرآباد کو احکامات جاری کیے گئے کہ مریض قیدیوں کے علاج معالجہ کے لیے بروقت گارد کا بندوبست کیا جائے مریض قیدیوں نے یہ بھی اظہار کیا کہ انہیں جو ادویات تجویز کی جاتی ہیں وہ انتہائی مہنگی ہوتی ہیں جو از گرہ خود خریدنے سے قاصر ہیں۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے جیل میں مکانیت رہائش کی کمی کا اظہار کیا اور اکثر قیدیون نے بھی رہائش کی کمی کی شکایت کی۔موقع پر عمارت زیر تعمیر ہے جس کا کام انتہائی سست روی سے جاری ہے۔اس نسبت محکمہ تعمیرات عامہ عمارات کی توجہ مبذول کروانے کی ضرورت ہے تاکہ زیر تعمیر عمارت کا کام جلد از جلد مکمل ہو کر مکانیت رہائش کا مسئلہ ھل ہو سکے۔عدالتوں میں زیر کار مقدمات کی نسبت قیدیوں کی شکایات کی نسبت پولیس وانتظامیہ کے ذمہ داران کو احکامات جاری کیے گئے۔