اسرائیلی عدالت نے احمد تمیمی اور ان کی والدہ کو جیل بھیج دیا

اسرائیلی عدالت نے احمد تمیمی اور ان کی والدہ کو جیل بھیج دیا

غزہ(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف فلسطین میں احتجاج جاری ہے، فلسطین کے صدر محمود عباس نے رہائی پانے والے بچے سے گفتگو کی ہے جبکہ صیہونی فوج نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا، اسرائیلی عدالت نے احمد تمیمی اور ان کی والدہ کو مزید آٹھ روز کیلئے جیل بھیج دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج جاری رکھا۔غزہ،بیت اللحم، رام اللہ اور دیگر شہروں میں صیہونی فوج سے جھڑپوں میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے فلسطینی رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا۔صیہونی عدالت نے اسرائیلی فوجی کو تھپڑ رسید کرنے والی فلسطینی لڑکی اور ان کی والدہ کو مزید آٹھ روز کیلئے جیل بھیج دیا جبکہ احمد تمیمی کی بہن نور پر فوجی پر تشدد کی فرم جرم عائد کردی۔فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی لڑکے سے گفتگو کی اور رہائی پر انہیں مبارکباد بھی دی۔

فلسطین

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر