ملاکنڈ ٹریول ایسوسی ایشن سعودی ایمبسی نے فنگر پرنٹ مسترد کردیا

ملاکنڈ ٹریول ایسوسی ایشن سعودی ایمبسی نے فنگر پرنٹ مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈکے ٹریول ایسوسی ایشن نے سعودی ایمبسی کے لئے عمرہ کے جانے والے صارفین کے فنگرفرنٹ کومستردکردیا اورآج جنوری کوملک بھرمیں ہونے والے ملک گیراحتجاجی کے حمایت کاعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی ایمینسی نے اعتماد نامی کمپنی کو جوایک غیرملکی کمپنی کے ساتھ ایگریمنٹ کرکے پاکستان سے سعودی عرب عمرہ ویزٹ ویزہ ورک ویزہ پرجانے والوں کیلئے فنگرفرنٹ لازمی قراردینے پر ایسوسی ایشن اف ٹورزاینڈٹریولزایجنٹ خیبرپختونخوانے تین جنوری کوملک گیر احتجاجی مظاہرے کااعلان کیاہے مالاکنڈٹریول ایسوسی ایشن کے صدرحاجی سلطان سیدنائب صدرمحمدطاہر جنرل سیکرٹری انیس الرحمان وغیرہ نے ان کے حمایت کااعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ طوری طورپراپنافیصلہ واپس لیاجائے انہوں نے کہاکہ اگرحکومت فنگرفرنٹ واقعی ضروروری ہے تووہ مقامی نادراکے سنٹرسے کرایاجائے کیونکہ اعتماد افس کے ذریعے عوام کاڈیٹاغلط ہاتھوں جانے کاخطرہ ہے جوہم کسی بھی صورت میں بردادشت نہیں کریں گے ۔