محکمہ صحت پنجاب کا ملازمین کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم

محکمہ صحت پنجاب کا ملازمین کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت پنجاب نے ملازمین کو مختلف بیماریوں سے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
بچانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلے میں صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ٹیچنگ،ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ایم ایس کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف بیماریوں خصوصاً وبائی امراض جیساکہ انفلوئنزا ایچ ون این ون کے مریضوں کے بوجھ کے پیش نظر ہیلتھ سٹاف کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹر،نرسوں،پیرامیڈیکل سٹاف،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی ایچ ون این ون ویکسی نیشن فوری طور پر کی جائے۔فلو فلٹریشن کلینکس میں ایسا سٹاف تعینات کیا جائے جسکی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔انہیں این 95ماسک منہ پر پہننے کیلئے دئیے جائیں۔مریضوں کے استعمال شدہ طبی اشیاء محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائی جائیں۔اور محکمہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق سیزنل انفلوئنزا کے مریض کی دیکھ بھال کی جائے اور شہر کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کئے جائیں۔